طویل دورانیہ کے کھیل ”لو کی ّ کچھڑی“کا کیمرہ کلوز ہوگیا

طویل دورانیہ کے کھیل ”لو کی ّ کچھڑی“کا کیمرہ کلوز ہوگیا

لاہور(فلم رپورٹر)عید کے موقعہ پر پیش کیا جانے والا طویل دورانیہ کے کھیل”لو کی ّ کچھڑی“کا کیمرہ کلوز ہوگیا ہے۔یہ ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل کی عید نشریات کے دوران پیش کیا جائے گا۔”لوّکی کچھڑی“کو عاطف حسین نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ نمایاں اداکاروں میں وی جے سمرا ،حسن نیازی، میڈم سنگیتا،روبینہ اشرف،اسماعیل تارا،شہر یار زیدی اور صباءقمر شامل ہیں۔اس ڈرامے میں میڈم سنگیتا ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گی ۔اس کھیل میں گلوکار علی حیدر بھی ایک اہم رول میں نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ علی حیدر عرصہ دراز بعد کسی پراجیکٹ میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔نوٹی فورٹی پروڈکشن کے بینر تلے بنائے جانے والے اس خصوصی کھیل ”لو کی ّ کچھڑی“کے رائٹر خرم عباس اور ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی نجف ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...