افتخار ٹھاکر کا منہ مانگا معاوضہ نہ ملنے پر بھارت جانے سے انکار

افتخار ٹھاکر کا منہ مانگا معاوضہ نہ ملنے پر بھارت جانے سے انکار

لاہور(این این آئی) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے منہ مانگا معاوضہ نہ ملنے پر بھارت جانے سے انکار کر دیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق اداکا افتخار ٹھاکر نے گزشتہ روز بھارت روانہ ہونا تھا جہاں انہوں نے بھارتی نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کرنی تھی ۔اداکار افتخار ٹھاکر نے شو میں شرکت کیلئے بھارتی میزبانوں سے بھاری معاوضہ طلب کیا تھا جس پر بھارتی نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے افتخار ٹھاکر کو اپنے معاوضے میں کمی کرنے کیلئے کہا مگر افتخار ٹھاکر ٹی وی انتظامیہ کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے اپنے مطالبے پر قائم رہے اور معاوضہ نہ ملنے پر افتخار ٹھوکر نے بھارت جانے سے انکار کر دیا ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...