نوید عالم نے قومی ہاکی ٹیم کا استقبال کرنیکا اعلان کردیا

نوید عالم نے قومی ہاکی ٹیم کا استقبال کرنیکا اعلان کردیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر)سابق اولمپیئن نوید عالم نے لندن اولمپک میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کا استقبال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ٹیم کی پوزیشن کے مطابق ویلکم کیا جائے گا حیران کن بات ہے کہ ٹیم ساتویں پوزیشن حاصل کرتی ہے لیکن کوچ خواجہ جنید کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ اختر رسول 2014 ورلڈ کپ کو ہدف قرار دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو مناسب وقت ملا لیکن نتائج منفی ہیں اس لئے فیڈریشن کو مستعفی ہوجانا چاہئے اگر وہ مستعفی نہیں ہوتے تو ایڈہاک لگا دی جا ئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی