مائیک ٹائی سن نے بھی اداکاری شروع کر دی
نیویارک ( نیٹ نیوز) سابق با کسنگ چمپئن ما ئیک ٹا ئی سن ہالی ووڈ فلم ما ئیک ٹا ئی سن ان ڈسپیوٹیڈ ٹروتھ میں اداکاری بھی کریں گے۔ با کسنگ کی دنیا میں اپنا نام بنا نے کے بعد اب باکسنگ کے چمپئن نے فلمی نگری میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ مائیک مشہور ڈا ئیر یکٹراسپیک لی کی فلم مائیک ٹا ئی سن ان ڈسپیوڈیڈ ٹروتھ میں باکسر کا ہی کردار نبھا رہے ہیں۔فلم کے ریڈ کا پیٹ میں باکسر اور ایکٹر مائیک تو شر یک تھے ہی لیکن فلم اور سپورٹس کی بیشتر سیلبرٹیز نے بھی مائیک کے اداکاری کے فیصلے کو سرا ہا۔ مائیک نے انیس سو چھیا سی میں بیس سال کی عمرمیں دنیا کے کم عمر ترین ہیوی ویٹ با کسر کا اعزاز اپنے نام کیا جو ان کے نام سے منسو ب فلم میں عکس بندکیاگیا۔