اینی میٹڈ فلم بریﺅ کی باکس آفس پر دھوم،مڈاگاسکر تھری کو پیچھے چھوڑ دیا

اینی میٹڈ فلم بریﺅ کی باکس آفس پر دھوم،مڈاگاسکر تھری کو پیچھے چھوڑ دیا

لاس اینجلس( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم بریﺅ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ دو ہفتے تک راج کرنے والی فلم مڈغاسکر تھری کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم بریﺅ رواں ہفتے چھ کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر سرفہرست آگئی ہے۔ فلم کی کہانی سرخ بالوں والی ایک اسکاٹش لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو خاندانی روایات کے سخت خلاف ہوتی ہے۔ ہفتے تک باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم مڈغاسکر تھری دو کروڑ ڈالر کے بزنس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی۔

مزید : کلچر