انڈر19 کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں شاندار آغاز

انڈر19 کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں شاندار آغاز

انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز آسٹریلیامیں ہوچکا ہے پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں افغانستان کی ٹیم کو بڑے مارجن سے شکست دیدی ہے اور ٹورنامنٹ میں اپنے اچھے کھیل کا آغاز کردیا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کل اب سکاٹ لینڈ کے مدمقابل ہوں گی اس میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم جیت کےلئے فیورٹ ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کافی عرصہ سے بہت اچھی رہی ہے جس کی بنیاد پر یہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نہ صرف اپنے اگلے میچ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا بلکہ ورلڈ کپ جیتنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے پاکستان کو اگر اس میگا ایونٹ میں کسی ٹیم سے سب سے زیادہ خطرہ ہے تو وہ آسٹریلیا کی ٹیم ہے اس کے علاوہ پاکستان کو کسی بھی ٹیم سے کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے لیکن پھر بھی کرکٹ میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسی محنت سے کھیلنے کی ضرورت ہے پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ ٹیم اپنی محنت سے قوم کی دعاﺅں پر پورا اترنے میں کامیاب ہوجائے گی انڈر19 کرکٹ ٹیم نے ماضی میں بھی بڑی بڑی فتوحات سے پاکستان کو آراستہ کیا ہے پاکستان نے افغانستان کی ٹیم کو شکست دیکر پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں اسی طرح پوری قوم کو امید ہے کہ پاکستان اپنے تمام میچ جیتنے میں کامیاب ہوجائے گا اور کامیابی حاصل کرکے وطن واپس لوٹے گا پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی قومی ٹیم کو اس شاندار پرفارمنس کی بدولت کامیابی پرمبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس جیت سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں جو اگلے میچوں میں اس کے کام آئے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی