ہالی ووڈفلم ”سائیلنٹ ہل “26اکتوبر کو ریلیز ہو گی

ہالی ووڈفلم ”سائیلنٹ ہل “26اکتوبر کو ریلیز ہو گی

لندن ( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ فلم سائیلنٹ ہل کے سیکوئل کا پہلا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا۔سائلنٹ ہل کے چھ سال بعد اس کا سیکوئل سینماگھروں کی زینت بننے جا رہا ہے۔فلم کی کہانی ہیتھر مینسن کے کردار کے گرد گھومتی ہے جو چھ سال بعد بھی ماضی سے نجات حاصل نہیں کرپاتی اور اس کو اپنے والد کی جان بچانے کے لئے دوبارہ سائلنٹ ہل پر جانا پڑتا ہے۔ جہاں نئے رازوں سے پردہ اٹھتا ہے۔ فلم26 اکتوبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

مزید : کلچر