ٹیم کی کار کر دگی کی رپورٹ بنانے میں مصروف ہوں، اختر رسول

ٹیم کی کار کر دگی کی رپورٹ بنانے میں مصروف ہوں، اختر رسول

لندن ( نیٹ نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اور منیجر اختر رسول نے کہا ہے کہ مستقبل بارے کوئی علم نہیں ٹیم کی کار کر دگی بارے رپورٹ بنانے میں مصروف ہوں میلبورن چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شمولیت خوش آئند ہے۔ ہمیں ابھی سے تیاری شروع کر نا ہوگی ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ کسی ایونٹ میں ہارکا مطلب یہ نہیں کہ کھیل کا جنازہ نکل جائے پی ایچ ایف یا ٹیم آفیشل نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا تھاکہ ہم گولڈ میڈل جیت جائیں گے۔ ٹیم آفیشل یا فیڈریشن کے پاس ایسا کوئی میکنزم نہیں ہے کہ بٹن دباتے ہی مثبت نتائج آنا شروع ہو جائیں انہوں نے کہاکہ میلبورن کی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شمولیت خوش آئند ہے ہمیں ابھی سے اس کی تیاری شروع کرنا ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لندن اولمپک سے سیکھنے کا موقع ملا انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ذمہ داری ملنے کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ فی الحال میں وطن واپسی کے بعد ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ بنانے میں مصروف ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...