بطور میزبان ”حی الفلاح “ کے دوران بہت ساری دینی معلومات ملی ہیں‘ احسن خان
لاہور(این این آئی) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ زندگی میںمختلف تجربات انسان کو بہت کچھ سکھاتے ہیں ‘نجی ٹی وی چینل سے میرا بطور میزبان جاری شو ”حی الفلاح “ کے دوران بہت ساری دینی معلومات ملی ہیںجو اس سے قبل میرے علم میں نہیں تھیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نجی ٹی وی سے پیش کئے جانےوالے پروگرام سے جہاںعوام کی دینی معلومات میں اضافہ ہوا وہوں میرے علم میں بھی بہت سے ایسی باتیں آئی جو میں پہلے نہیں جانتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے دوران میں علم حاصل کرنے کی جستجو میں لگا ہوں ۔