نور بلوچ کی ہالی وڈ فلم ٹورن کا پریمئر2013 میں ہوگا

نور بلوچ کی ہالی وڈ فلم ٹورن کا پریمئر2013 میں ہوگا

لاہور(حسن عباس زیدی سے)ٹی وی کی نامور اداکارہ اور ماڈل نور بلوچ کی ہالی ووڈ کے لئے بنائی جانے والی ڈائریکٹرجریمیابرن بورن کی فلم”ٹورن“کاورلڈ پریمئیر 2013میں ہوگا ۔یہ فلم پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ابتداءمیں اس فلم کا نام ”ٹو مدرز “رکھا گیا تھا لیکن بعد میں تبدیل کرکے ”ٹورن“کر دیا گیا ہے۔اس فلم میں نعیم طاہر اور یاسمین طاہر کے بیٹے اور علی طاہر کے بھائی فرحان طاہر بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے ۔فرحان طاہر اس سے قبل ہالی ووڈ کے لئے بنای جانے والی فلموں”آئرن مین“اور ”سٹار ٹریک“ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔اس فلم میں ہالی ووڈ کے جو اداکار کام کر رہے ہیں اُن میں ڈنڈری ٹیلر ،شیرون واشنگٹن اور جان ہارڈ کے نام نمایاں ہیں۔یاد رہے کہ میشا شفیع کے بعد ماہ نور بلوچ دوسری پاکستانی اداکارہ ہیں جو ہالی ووڈ کے لئے بنائی جانے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔میشا شفیع نے فلم ”دی ریلکٹنٹ فنڈامنٹلسٹس“میں ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...