کراچی، عیدالفطر پرتین سٹیج ڈراموں کا اعلان

کراچی، عیدالفطر پرتین سٹیج ڈراموں کا اعلان

کراچی (آئی این پی) عیدالفطر پر کراچی میں پیش کیے جانے والے تین سٹیج ڈراموں کا حتمی اعلان کردیا گیا جبکہ چوتھے ڈرامے کے بارے میں کل علان کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر پر کراچی سٹی آڈیٹوریم، نیوی آڈیٹوریم اور کراچی آرٹس کونسل میں تین سٹیج ڈرامے پیش کیے جائیں گے، سٹی آڈیٹوریم میں ہدایت کار فرقان حیدر سٹیج ڈرامہ عید آئی، خوشیاں لائی پیش کریں گے جس کے نمایاں فنکاروں میں ذوالقرنین حیدر، اسماعیل تارا، شہزاد رضا، سلیم آفریدی، شکیل شاہ، ذاکر مستانہ، نعیمہ گرج، سلومی، سعدیہ خان، فائزہ ملک، شانزے اور دیگر شامل ہیں۔ نیوی آڈیٹوریم میں پروڈیوسر شہزاد عالم سٹیج ڈرامہ ہم سب عید سے ہیں پیش کریں گے، اسے شکیل صدیقی اور سکندر صنم نے تحریر کیا ہے، نمایاں فنکاروں میں شکیل صدیقی، سکندر صنم، صفدر حیدر، عامر ریمبو، ولی شیخ، نائلہ رحمن، روفی انعم اور دیگر شامل ہیں جبکہ آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جانے والے ڈرامے عید بلبلے کو آدم راٹھور نے تحریر کیا ہے اور وہی اس کی ہدایات دیں گے۔ فنکاروں میں رﺅف لالہ، شہنی عظیم، کمال ادریس، صبا خان، اصغر مانڈوی والا اور دیگر شامل ہیں۔

مزید : کلچر