سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل امریکہ میں شروع ہوگا

سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل امریکہ میں شروع ہوگا

اوہائیو( نیٹ نیوز) سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل امریکہ میں شروع ہوگا جس میں ٹینس کے نامور ٹینس کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ برطانوی اینڈی مرے ٹورنٹو اوپن ٹینس میں بائیں گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہوگئے تھے ۔ انہوں نے گذشتہ سال سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا ۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ہارڈ کورٹ پر شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 19اگست کو اختتام پذیر ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی