بشری انصاری سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، زیبا شہناز
لاہور( این این آئی) سینئر اداکارہ زیبا شہناز نے کہا ہے کہ مزاحیہ اور سنجیدہ اداکاری میں بشریٰ انصاری اپنا ثانی نہیں رکھتیں اور مجھے موجودہ حالات میں مجھے انکا متبادل نظر نہیںآرہا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں زیبا شہناز نے کہا کہ بشریٰ انصاری جس طرح بے ساختہ اداکاری کرتی ہیںمیں نے شاید ہی ایسی کوئی اداکارہ دیکھی ہو ۔ انہوںنے کہا کہ ہم لوگوںنے اپنا کام کر لیا ہے اب نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھ کر اپنا آپ منوانا ہوگا اور سینئرز سے سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔