فٹبال کوچ اینٹونیو کونٹ کو 10 ماہ کی پابندی کی سزا

فٹبال کوچ اینٹونیو کونٹ کو 10 ماہ کی پابندی کی سزا

روم ( نیٹ نیوز) اٹلی کے مشہور فٹ بال کلب جیونٹس کے کوچ اینٹونیو کونٹ کو میچ فکسنگ کے الزام میں 10 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی۔ قصور ثابت ہونے کی صورت میں انہیں سخت سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ان پر 2011 میں سابق کلب سینا کے ساتھ مبینہ طور پر میچ فکسنگ کا الزام ہے۔ 43 سالہ کونٹ کی زیر کوچنگ جیونٹس فٹ بال کلب نے سرے اے کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور کلب ایونٹ میں نا قابل شکست رہا تھا۔ ان کے معاون کوچ اینجیلو ایلسیو پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ دونوں پابندی کے خلاف اپیل کریں گے اور جیونٹس حکام کا کہنا ہے کہ کوچز کو ان کی حمایت حاصل ہو گی۔ واضح رہے کہ پولیس نے کاروائی کے دوران ہنگری میں جوے میں ملوث پانچ افراد کو بھی گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...