راز 3 "کے ایک اور رازسے پردہ اٹھ گیا کہانی بی پاشا کی زندگی پر مبنی ہے

راز 3 "کے ایک اور رازسے پردہ اٹھ گیا کہانی بی پاشا کی زندگی پر مبنی ہے

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی نئی آنے والی ہارررومانٹک فلم" راز 3 "کے ریلیز سے قبل ہی اس کے راز کھل رہے ہیں، ایسا ہی ایک راز فلم کے پروڈیو سر مہیش بھٹ نے کھولا ہے کہ فلم کی کہانی بالی ووڈ اداکارہ بی پاشا باسو کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔ بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار و پروڈیوسر مہیش بھٹ نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کہانی ایک ایسی نئی ہیروئن کے گِرد گھومتی ہے جو اپنے کیرئیرکے آغاز میں ہی کالے جادو کا نشانہ بنا دی جاتی ہے ۔ایسا ہی کچھ دس برس قبل فلم نگری میں قدم رکھنے والی بی پاشا باسوکے ساتھ بھی ہواجس کے نتیجے میں انہیں ناصرف شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑابلکہ انکی ذاتی زندگی بھی متاثر ہوئی۔

مزید : کلچر