ترکی کے شہر ماردن میں کیفے سلمان خان سے موسوم

ترکی کے شہر ماردن میں کیفے سلمان خان سے موسوم

ماردن( نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار سلمان خان ترکی کے شہر ماردن میں شوٹنگ کے دوران جس کیف میں کھانا کھاتے اور زیادہ وقت گزارتے تھے اسے انہی سے موسوم کردیا گیا ہے۔کیف ڈیل مار، ترکی کے اس شہر کا ایک مشہور کیفے ہے لیکن اب وہ بالی ووڈ اسٹار کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔اگر کوئی اس شہر کی سیاحت کیلئے جائے تو اسے انتہائی خوشگوار حیرت ہوگی کہ ایک مشہور و معروف کیفے کو ایک بھارتی اداکار سے موسوم کردیا گیا ہے۔فلم ایک تھا ٹائیگر کی اس شہر میں شوٹنگ کے دوران سلمان خان اور کریوممبرز کیف ڈیل مارمیں اپنا وقت گزارتے تھے جو ان کی شوٹنگ لوکیشن سے نزدیک تھا سلمان خان نے اس کیف کو مزید پرکشش بنانے کیلئے کیفے کے مالکان کو کچھ تجاویز پیش کیں جو انہیں بہت پسند آئیں۔

مزید : کلچر