سلمان مجھ سے زیادہ مقبول ہے،عامر خان

سلمان مجھ سے زیادہ مقبول ہے،عامر خان

ممبئی(نیٹ نیوز)مسٹر پروفیکٹ کے لاکھوں فین لیکن وہ کس کے فین۔عامر خان کہتے ہیں وہ سلمان خان کی فلمیں شوق سے دیکھتے ہیں۔ بالی وڈ باڈی گارڈ کی مقبولیت ان سے زیادہ ہے۔ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ سلمان خان جب بھی اپنی کسی فلم کے ٹائٹیل کے لئے انہیں بلاتے ہیں وہ اپنے ساتھ ایک سیٹی ضرور لے کر جاتے ہیں۔شاہ رخ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی ایک دوسرے کا موازنہ نہیں کرتے۔عامر خان ان دنوں شکاگو میں فلم دھوم تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ عامر نے کہا کہ ان کی نئی فلم اسی برس نومبر میں سینماو¿ں کی زینت بنے گی۔ اس سال وہ فلم پر زیادہ توجہ نہیں دے سکے کیونکہ ان کا تمام وقت ٹی وی شو میں صرف ہوگیا۔

مزید : کلچر