ندیم صدیق کی ڈائریکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل ”عکس“مکمل

ندیم صدیق کی ڈائریکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل ”عکس“مکمل

ہور(فلم رپورٹر) ندیم صدیق کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ”عکس“مکمل ہوگئی ہے۔اس ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسرز آصف رضا میر اور بابر جاوید ہیں جبکہ اس میگا پراجیکٹ کو ثروت نذیر نے تحریر کیا ہے۔عکس میں آصف رضا میر ،صباءحمید،ژالے سرحدی اور عائزہ خان اہم کردار ادا کررہے ہیں۔یہ ڈرامہ سیریل جلد نجی چینل سے آن ائیر ہوگی ۔ڈائریکٹر کے مطابق اس ڈرامہ سیریل میں صباءحمید اور عائزہ خان اپنے اپنے کیرئیر کے عروج پر نظر آئیں گی۔عائزہ خان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے فنّی کیرئیر کے دوران بہت سارے کردار ادا کئے ہیں لیکن آج تک اتنا پاور فُل اور پرفارمنس سے بھر پور رول نہیں کیا۔یاد رہے کہ ندیم صدیق کے ڈراموں کی مسلسل کامیابی کی وجہ سے اُن کا شمار مُلک کے چند لیڈنگ ڈائریکٹرز میں کیا جاتا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...