گلوکار بلال خان کا اداکاری کے میدان میں طبع آزمائی کرنے کا فیصلہ

گلوکار بلال خان کا اداکاری کے میدان میں طبع آزمائی کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار بلال خان نے بھی اداکاری کے میدان میں طبع آزمائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلال خان عید کے لئے بنائی جانے والی ٹیلی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔اس ٹیلی فلم کا نام تا حال فائنل نہیں ہوا ذرائع کے مطابق ایک دو روز میں اس ٹیلی فلم کا نام اور دیگر کاسٹ کے بارے میں میڈیا کو بتا دیا جائے گا۔ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بلال خان نے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ اپنے دوستوں سے مشورے کے بعد کیا ہے۔

مزید :

کلچر -