اولمپک مینز ہینڈ بال کا فائنل فرانس اور سویڈن کے درمیان ہوگا

اولمپک مینز ہینڈ بال کا فائنل فرانس اور سویڈن کے درمیان ہوگا

لندن (نیٹ نیوز) اولمپک مینز ہینڈ بال کا فائنل آج فرانس اور سویڈن کے درمیان باسکٹ بال ارینا میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مینز ہینڈ بال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سویڈن نے ہنگری کو سخت مقابلے کے بعد 27-26 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے دلچسپ مقابلے کے بعد کروشیا کو 25-22 سے زیر کیا اور فائنل میں جگہ بنائی، برانز میڈل کے لئے میچ بھی آج ہنگری اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...