آسٹریلیا کےخلاف سیریز، کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

آسٹریلیا کےخلاف سیریز، کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

لاہور( سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت چیف سلےکٹراقبال قاسم کریں گے،جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے قومی ٹیم کا انتخاب عمل میں آئے گا۔اجلاس کے بعد کمیٹی 16رکنی ٹیم کی فہرست چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کو منظوری کے لئے بھجوائی جائے گی۔سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے آل راﺅنڈر شعیب ملک ،یاسر حمید،فواد عالم اور جنیدخان کی شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ عبدالرزاق ،عمران نذیر اور کامران اکمل ون ڈے سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرئع کا کہنا ہے کہ حالیہ ناقص کارکردگی کے باوجود سیاسی وحکومتی شخصیت کی سفارش پر ایک بارپھر شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا جارہا ہے۔جبکہ باصلاحیت آل راﺅنڈر حماد اعظم کو نظرانداز کیا جارہاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی