دورہ نیوزی لینڈ کے لئے بھارتی اے کرکٹ ٹیم کا اعلان

دورہ نیوزی لینڈ کے لئے بھارتی اے کرکٹ ٹیم کا اعلان

نئی دہلی (نیٹ نیوز) دورہ نیوزی لینڈ کے لئے 16 رکنی بھارتی اے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، تامل ناڈور کے اوپنر ابھیونو مکنڈ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، بھارتی ٹیم ستمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، بھارتی کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق ابھیونو مکنڈ (کپتان)، نامان اوجھا (وکٹ کیپر)، مندیپ سنگھ، انوسٹپ موجمدار، انمکت چاند، اشوک مناریا، امباتی رائیڈو، سوریا کمار یادیو، بھون کمار، اکشے ڈیرکر، ونے کمار، شامی احمد، جالاج سیکسینا، راہول شرما، رتوراج سنگھ اور جائے دیو اندکت شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی