ٹیم میں دوبارہ شمولیت کی بہت خوشی ہے، یووراج

ٹیم میں دوبارہ شمولیت کی بہت خوشی ہے، یووراج

چندی گڑھ (نیٹ نیوز)کےنسر سے چھٹکارہ پانے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹےم کا حصہ بننے والے آل راﺅنڈر یووراج سنگھ نے ٹیم میں دوبارہ واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے پہلی بار ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے یووراج سنگھ نے کہا کہ بیماری کی وجہ سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور اس بات پر پورا یقین تھا کہ ایک بار پھر میں بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کروں گا۔ ٹیم میں دوبارہ واپسی اعزاز کی بات ہے اور اب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا شدت سے انتظار ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کروں۔ یووراج سنگھ نے کہا کہ ٹیم میں دوبارہ واپسی پر خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ ابھی میرے لئے مشکل ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ مایہ ناز آل راﺅنڈر کو آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یووراج سنگھ نے 2011 میں منعقدہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو 28 سال بعد عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن اس کے بعد ان کے پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد امریکہ میں ان کا علاج کیا گیا اور ان دنوں وہ بحالی صحت کی عمل سے گزر رہے ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...