انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان نے افتتاحی میچ میں افغانستان کو 109رنز سے شکست دے دی

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان نے افتتاحی میچ میں افغانستان کو 109رنز سے شکست دے ...

بوڈریم ( نیٹ نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو باآسانی 109 رنز سے شکست دیدی جبکہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا جبکہ بنگلہ دیش اور زمبابوے نے بھی اپنے میچ جیت لئے پاکستان کا افغانستان کو فتح کیلئے 254 رنز کا ہدف، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد نواز کی شاندار نصف سنچریاں، افغانستان کے سید شیر زاد اور یامین احمد زئی کی 2,2 وکٹیں، افغان ٹیم 45.1 اوورز میں 144 رنز پر ڈھیر، حشمت اللہ شہیدی کی نصف سنچری، افغانستان کے 7 بلے باز دوہرے ہندسے میں داخل نہ ہو سکے،پاکستان کی جانب سے ضیاءالحق کی 3 اور ظفر گوہر کی 2 وکٹیں، پاکستانی کپتان بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ہفتہ کو یہاں جان بلینک اوول میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں افغان کپتان جاوید احمدی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 50 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 73، محمد نواز نے 66 اور عمر وحید نے 43 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے سید شیر زاد اور یامین احمد زئی نے 2,2جبکہ شبیر نوری نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پاکستان کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث افغانستان کی پوری ٹیم 45.1 اوورز میں 144 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شہیدی نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے۔ افغانستان کے 7 بلے باز دوہرے ہندسے میں داخل نہ ہو سکے۔ پاکستان کی جانب سے ضیاءالحق نے 3، ظفر گوہر نے 2 جبکہ عمر وحید، محمد نواز اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ کل سکاٹ لینڈکیخلاف کھیلے گی۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو6وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ زمبابوے نے پاپووا نیوگنی کو 104 رنز سے شکست دیدی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی