جاپان: شرح سود میں تبدیلی نہ کرنے کا اعلان
ٹوکیو(آن لائن)بنک آف جاپان نے جمعرات کو اہم شرح ہائے سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور مزید نرمی کے اقدامات کو روکتے ہوئے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت ”معتدل طور پر بہتر“ ہو رہی ہے۔بی او جے نے دو روزہ پالیسی اجلاس کے بعد شرح ہائے سود کو بدستور 0سے 0.1فیصد تک برقرار رکھا۔ور 70ٹریلین ین (891ارب امریکی ڈالر)کے اثاثوں کے خریداری پروگرام کے بارے میں اہم پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی