مکئی کی کاشت 20اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت

مکئی کی کاشت 20اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (اے پی پی) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مکئی کی اگیتی اقسام کی کاشت 20اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار مکئی کی کاشت کیلئے بھاری میرا ذرخیز زمین کا انتخاب کرتے ہوئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام صدف ، ساہیوال2002، اگیتی 2002 ، ہائبرڈ ایف ایچ 810 کی کاشت بر وقت مکمل کر لیں تا کہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے ۔ نیز بارانی علاقوں میں مکئی مون سون کا شدید سیز ن شروع ہونے سے پہلے کاشت کر لی جائے ۔تاکہ پودے جڑوں کا نظام قائم کرتے ہوئے بارشوں سے درست فائدہ اٹھا سکیں۔ اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ مکئی کی اچھی پیداوار کیلئے ڈرل کاشت کی صورت میں 12سے 15کلو گرام ، کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں 8سے 10کلو گرام اور بطور چارہ 40سے 50کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ مکئی کی بہترین کاشت کیلئے 10سے15گڈ ے یا 4سے5ٹرالی گوبر کی گلی سڑی کھاد زمین کی تیاری کے وقت ضرور ڈالنی چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ آبپاش علاقوں میں فاسفورس اور پوٹاش کی ساری مقدار اور نائٹروجن کا پانچوا ں حصہ بوائی کے وقت ڈالیں جبکہ بارانی علاقوں میںساری کھاد بوائی کے وقت ڈال دی جائے۔ انہوںنے

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...