قومی پیداوار میں سمال اینڈمیڈیم انڈسٹریز کا کا حصہ 30 فیصد ہے

قومی پیداوار میں سمال اینڈمیڈیم انڈسٹریز کا کا حصہ 30 فیصد ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبار کا حصہ 30 فیصد کے قریب ہے ۔سمال اینڈ میڈیم ڈویلپمنٹ اتھارٹی( سمیڈا) کے اعدادوشمار کے مطابق ایس ایم ای کا شعبہ ملکی ترقی و خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے اوراس سے غربت کے خاتمہ میں بھی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ پیداواری برآمدی وصولیوں اورمینوفیکچرنگ ویلیو ایڈیشن میں ایس ایم ایز کا حصہ بالترتیب 25اور 35فیصد اور غیر زرعی شعبہ کی 78فیصد افرادی قوت کو روزگاربھی ایس ایم ای کا شعبہ فراہم کررہا ہے۔ ایس ایم ای کے شعبہ کی سہولتوں میں اضافہ کے ذریعے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع، ملکی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کے ذریعے ملکی معیشت کو ترقی دی جاسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -