جاپان کا جنوبی کوریا کے ساتھ متنازعہ جزیروں کا ایشو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اعلان

جاپان کا جنوبی کوریا کے ساتھ متنازعہ جزیروں کا ایشو عالمی عدالت انصاف میں لے ...

 ٹوکیو(آن لائن) جاپان نے جنوبی کوریا کے ساتھ متنازعہ جزیروں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اعلان کردیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر لی ماہیونگ بیک کے جاپان کے اچانک دورے کے بعد جاپانی وزارت خارجہ کے ترجمان دورے کے بعد جاپانی وزارت خارجہ کے ترجمان کوئیشیرو گیبما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے متنازعہ جزیزوں تاکشیما اور ڈاکڈو کا ایشو پرامن طریقے سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ جنوبی کوریا کے ناقابل قبول اقدامات کے باعث کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے اور یہی وجہ ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے ذریعے اس معاملے کا حل اس وقت ہمارے پاس بہترین آپشن ہے ۔

مزید : عالمی منظر