چین کی حکومت نے 7 ماہ کے دوران 36 لاکھ گھر تعمیر کرلئے

چین کی حکومت نے 7 ماہ کے دوران 36 لاکھ گھر تعمیر کرلئے

بیجنگ (اے پی پی) چین کی حکومت نے ملک میں جاری کم قیمت گھروں کی تعمیرکے منصوبے کے تحت 7 ماہ کے دوران 36 لاکھ گھر تعمیر کرلئے ۔ چین کی وزارت ہاﺅسنگ کی جانب سے گذشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق حکومت نے رواں سال کے آغاز پر کم تنخواہ دار طبقے کےلئے پہلے سات ماہ کے دوران 58 لاکھ کم قیمت گھروں کی تعمیرکا آغازکیا تھا جن میں سے 36 لاکھ گھرمکمل کرلئے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت اس سال کے آخر تک 70 لاکھ جبکہ 2015ءکے اختتام تک تین کروڑ60لاکھ کم قیمت گھر تعمیرکئے جائیں گے جس کا مقصد ملک میں جائیدادوں کی بڑھتی قیمت کو کم کرنا اور کم آمدن والے طبقے کو سستی رہائش فراہم کرنا ہے۔ ان گھروں میں 43 لاکھ 50 ہز ار گھر شہروں میں رہائش پذیر کم آمدن افراد جبکہ 32 لاکھ 10 ہز ار گھرمڈل کلا ملازمین اور روزگار لوگوں کو دیئے جائیں گے جن کی شر ح کرایہ عام حالات سے بہت کم اور ان ملازمین کےلئے قابل رسائی ہوگی۔

مزید : عالمی منظر