پی ایس او پاکستان کی پہلی قومی ٹریلین روپے کی کمپنی بن گئی

پی ایس او پاکستان کی پہلی قومی ٹریلین روپے کی کمپنی بن گئی

کراچی(اے پی اے )پاکستان اسٹیٹ آئل پاکستان کی پہلی قومی ٹریلین روپے کی کمپنی بن گئی ہے جس نے مالی سال دو ہزار بارہ کے نتائج کا اعلان کیا۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس پی ایس او ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد تیس جون دو ہزار بارہ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ سخت چیلنجز کے باوجود پی ایس او پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس کا ریونیو ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے ، یہ کمپنی کی تاریخ کا ایک نیا سنگ میل ہے۔ مالی سال دو ہزار بارہ کے دوران پی ایس او کا ریونیوگیارہ سو ننانوے ارب روپے سے تجاوز کرگیا جو گزشتہ سال دو ہزار گیارہ میں نو سو پچہتر بلین روپے تھا ، اس طرح ریونیو میں تئیس فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی نے مالی سال دو ہزار بارہ کے بعد از ٹیکس منافع نو ارب روپے کا اعلان کیا تھا جو گزشتہ سال دو ہزار گیارہ میں چودہ ارب اٹھہتر کروڑ روپے تھا۔

مزید : کامرس