یورپی یونین کا بیلا روس سے اپنے تمام سفیروں کو واپس بلانے پر غور شروع

یورپی یونین کا بیلا روس سے اپنے تمام سفیروں کو واپس بلانے پر غور شروع

برسلز (اے پی پی) یورپی یونین نے سابق سویت ریاست بیلا روس سے اپنے تمام سفیروں کو واپس بلانے پر غور شروع کردیا۔ یورپین یونین نے یہ اقدام بیلا روس سے سویڈن کے تمام سفارتی عملے کو نکالنے پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اٹھایا۔ سفارتی ذرائع نے روسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یورپین یونین کی سیاسی و سیکورٹی کمیٹی نے بیلا روس سے تمام سفیروں کو واپس بلانے پر غور شروع کردیا ہے۔ سفارتی تنازع اس وقت پیدا ہوا جب گزشتہ ہفتہ بیلا روس کی حکومت نے سویڈن سفیر کی تعیناتی میں مزید توسیع سے انکار کردیا۔ بیلا روس نے الزام عائد کیا ہے کہ سویڈش سفیر نے حکومت کیخلاف سیاسی مہم چلانے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو مدد فراہم کی ہے۔ بیلا روس نے سویڈن کے تمام سفارتی عملے کو ملک سے چلے جانے اور سٹاک ہوم سے اپنے تمام سفارتی عملے کو ملک واپس آنے کا حکم دیا جاتا تھا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...