تجارتی خسارہ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز

تجارتی خسارہ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز

لاہور(کامرس رپورٹر)نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان کو 1 ارب 6 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہواہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران مجموعی برآمدات کی مالیت 2 ارب 5 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ جولائی سے 4.6 فیصد کم ہے اور اس دوران 3 ارب 66 کروڑ ڈالر کی اشیاءدرآمد کی گئیں۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق تجارتی خسارہ پچھلے سال جولائی کے مقابلے میں 4.7 فیصد زیادہ ہے تاہم روپے کی قدر میں کمی کے باعث روپوں میں تجارتی خسارہ تقریبا 15 فیصد زیادہ ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...