چین کی معاشی شرح نمو سست روی کا شکار
بیجنگ(آن لائن) دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کی معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صنعتی پیداوار میں کمی اور برآمدات کے مقابلے میں درامدات میں کم اضافے کے باعث چینی معشت میں سست روی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جولائی 2012ء میں چینی برآمدات میں ایک فیصد جبکہ درآمدات میں 4.5 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چین کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر جولائی کے مہینے میں ایک فیصد اضافے کے ساتھ 176.9 بلین ڈالر رہی ہیں۔ درآمدات میں 4.7 فیصد اضافے کے ساتھ 151.8 بلین ڈالر اضافہ ہوا ہے جبکہ مہینے کے لئے تجارتی سرپلس 25.1 بلین ڈالر کے قریب رہا۔ یورپی یونین میں جاری معاشی بحران اور امریکی معیشت میں سست روی کے باعث عالمی سطح پر چینی معیشت کی سست روی کے باعث بہت سے خدشات جنم لے رہے ہیں۔