پیاف کی شہزادہ عالم منوں کو لاہور چیمبر میں فاﺅنڈرز گروپ کا چیئرمین بننے پر مبارکباد

پیاف کی شہزادہ عالم منوں کو لاہور چیمبر میں فاﺅنڈرز گروپ کا چیئرمین بننے پر ...

لاہور(کامرس رپورٹر) پیاف کے چیئرمین انجینئر سہیل لاشاری نے ممتاز و بزرگ صنعتکار اور سابق وفاقی وزیر شہزادہ عالم منوں کو لاہور چیمبر میں فاﺅنڈرز گروپ کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی ہے مبارکباد کے پیغام میں سہیل لاشاری نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر میں پیاف فا ﺅنڈر الائنس کو مربوط و مضبوط بنانے ٹیم ورک کے جذبوں کو بحال رکھنے اور لاہور چیمبر کو زیادہ سے زیادہ موثر فورم بنانے کے لیے شہزادہ عالم منوں نے ہمیشہ مثبت و شاندار کردار ادا کیا ہے - پیاف کے چیئرمین نے توقع کی ہے کہ آئیندہ چیمبر الیکشن میں شہزادہ عالم منوں کا اثر ورسوخ تجربہ اور صلاحیتیں الائنس کے لیے بے حد مفید ثابت ہوں گی -

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...