روسی موبائل کمپنی میگا فون کی خالص آمدنی میں 85 فیصد کمی

روسی موبائل کمپنی میگا فون کی خالص آمدنی میں 85 فیصد کمی

ماسکو (اے پی پی) رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران روس کی تیسری بڑی موبائیل کمپنی میگا فون ، کی خالص آمدنی 85 فیصد کمی کے بعد 53 ملین ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ ہفتہ کو کمپنی کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق سہ ماہی کے دوران میگا فون کمپنی کا ریونیو 14 فیصد اضافے کے بعد 66.67 ارب روبل رہا ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ خالص آمدن میں کمی ایکسچینج ریٹ میں خسارے اور ڈالر کی قدر میں گراوٹ کی وجہ سے ہوئی۔ءکی دوسری سہ ماہی میں ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قیمت غیر مستحکم اور دباﺅ کا شکار رہی۔ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں کمپنی فری کیش کا حجم 26.9 ارب روبل ریکارڈ کیا گیا۔ کمپنی کے ایکٹو موبائیل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 63.6 ملین تک پنچ گئی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...