جرمنی میں افراط زر کی شرح 1.7 فیصد پر برقرار

جرمنی میں افراط زر کی شرح 1.7 فیصد پر برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(آن لائن) یورپ کی بڑی معیشت جرمنی میں افراط زر کی شرح جولائی میں 1.7 فیصد پر برقرار رہی جبکہ جون کے اعدادوشمار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہانہ کی بنیاد پر جون سے جولائی کے دوران جرمنی میں اخراجات زندگی میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پیکیج چھٹیوں اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ قومی شماریات دفتر ڈی سٹیٹس کے حتمی اعدادوشمار نے گزشتہ ماہ کے آخر میں افراط زر کے حوالے سے پیش کردہ عبوری اعدادوشمار کی تصدیق کردی ہے۔ ہارمونائیزڈ انڈکس آف کنزیومر پرائسز جو کہ ای سی بی کا افراط زر جانچنے کا پیمانہ ہے کے مطابق جرمنی میں افراط زر کی شرح جولائی میں 1.9 فیصد کم ہوئی۔ دسمبر 2010ءکے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ یہ اپنی بنیادی شرح 2.0 فیصد سے کم ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -