ناروے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، تین افراد ہلاک

ناروے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، تین افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوسلو (اے پی پی) ناروے کے مغربی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یورپین ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سیسنا 172 طیارہ جو جرمنی میں رجسٹرڈ تھا، گزشتہ روز لوفٹین ایئر پورٹ سے روانہ ہوا اور پرواز کے کچھ دیر بعد شہر کے نواحی علاقے میں پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے کے ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -