کینیڈا :30ہزارملازمتوں کے خاتمے کے باعث بے روزگاری بڑھ گئی

کینیڈا :30ہزارملازمتوں کے خاتمے کے باعث بے روزگاری بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈا نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران ملک میں30ہزار400 ملازمتوں کے خاتمے کے باعث بے روزگاری کی شرح 0.1فیصد اضافے کے ساتھ 7.3 فیصد ہوگئی ہے۔ محکمہ شماریات کی جانب سے گذشتہ روز جاری کئے گئے اعدادوشمارکے مطابق بے روزگاری کی شرح میں اضافہ تھوک ، پرچون ، پیشہ وارانہ، سائنسی اورتکنیکی خدمات، پبلک ایڈمنسٹریشن اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں ملازمتوں میں کمی کے باعث ہوا۔ اس کے علاوہ مالیات، انشورنس، ریئیل اسٹیٹ اور لیزنگ کے شعبوں میں بھی بے روزگاری میں میں اضافے کا سبب ہے۔ بے روزگار ہونے والوں میں اکثریت 55 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کی تھی جو کیوبک ، برٹش، کولمبیا، مانی ٹوبا اور نیوفاﺅنڈ لینڈ کے صوبوں میں ملازمتوں سے محروم ہوئیں۔ روزگار مارکیٹ کو سب سے زیادہ متاثر15سے 16سال عمر کے نوجوانوں نے کای جو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران عارضی روزگار کا حصول چاہتے تھے جبکہ ان کی شرح ملاز مت ماضی کی نسبت بڑھ کر31.2 فیصد تک پہنچ گئی۔

مزید :

کامرس -