معیشت پر کساد بازاری کے اثرات نمایاں ہوسکتے ہیں: سربیائی وزیرخزانہ

معیشت پر کساد بازاری کے اثرات نمایاں ہوسکتے ہیں: سربیائی وزیرخزانہ

بلغراد (اے پی پی) بلقانی ریاست سربیا میں رواں سال کے دوران معیشت پر کساد بازاری کے اثرات نمایاں ہو سکتے ہیں ۔ یہ بات سربیا کے وزیر خزانہ ملاد جین ڈینکک ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران اقتصادی ترقی کی شاہراہ میں ایک فیصد کمی کا امکان ہے۔ اس سے قبل معیشت کی شرح میں 1.5 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سربیا کی معیشت پر کساد بازاری کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں ۔ گزشتہ سہ ماہی کے دوران اقتصادی ترقی کی شاہراہ میں 1.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور آئندہ سہ ماہی کے دوران یہ شرح 0.6 فیصد تک مزید گر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کی مجموعی شرح میں 0.5 فیصد کی کمی کا امکان ہے۔ سربیا نے نئے بجٹ میں 1.5 فیصد اقتصادی ترقی کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ اس ہدف کا حصول ناممکن ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...