سپین ‘کفایت شعاری پروگرام کے خلاف سرکاری ملازمین کا احتجاج

سپین ‘کفایت شعاری پروگرام کے خلاف سرکاری ملازمین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میڈرڈ (اے پی پی) سپین میں حکومت کے کفایت شعاری پروگرام کے خلاف گزشتہ روز سرکاری ملازمین نے بھرپور احتجاج کیا۔ ہسپتانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں سرکاری ملازمین دارالحکومت میڈرڈ میں وزارت خزانہ کے دفتر کے باہر جمع ہوگئے ۔ مظاہرین نے بڑے بڑے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے کفایت شعاری پروگرام کے خلاف نعرے درج تھے۔ سپین کے وزیراعظم ماریانو راجوی نے گزشتہ ماہ بچتی اقدامات کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف اس سے قبل صنعتی کارکنوں نے احتجاج کیا گیا تھا اور اب سرکاری ملازمین احتجاجی مہم میں شامل ہوگئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات تسلیم ہونے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ سپین کی حکومت نے بچتی اقدامات کے تحت ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا ہے جبکہ کرسمس پر ورکروں کےلئے بونس کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ مظاہرے کے موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

مزید :

عالمی منظر -