ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھاشا ڈیم کیلئے امداد روک لی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھاشا ڈیم کیلئے امداد روک لی

اسلام آباد(آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بنک نے غیر رسمی طور پر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے لیے فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے امداد روک لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اکنامک افیئر ڈویژن، واپڈا، فنانس اور پانی و بجلی سے متعلق اعلیٰ سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے لیے امداد روک لی ہے۔ واپڈا کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ فنڈز کا مسئلہ پروجیکٹ کے راستے میں شدید رکاوٹ بن گیا ہے اور ڈیم کی تعمیر کے لیے12بلین ڈالر کی خطیر رقم کے حصول کی خاطر دیگر ذرائع پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید : کامرس