میکسیکو کے شہر سان لوئس پٹوسی میں گاڑی سے 14 افراد کی لاشیں برآمد

میکسیکو کے شہر سان لوئس پٹوسی میں گاڑی سے 14 افراد کی لاشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میکسیکو سٹی (اے پی پی) شمالی میکسیکو کے شہر سان لوئس پٹوسی میں ایک گاڑی سے 14 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گاڑی میکسیکو کی ریاست کاوہاﺅلہ سے اغواءکی گئی تھی۔ وین سان لوئس پٹوسی کے ذکاٹیکاس ہائی وے پر ملی۔ پولیس کی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاہم لاشوں کے پاس سے کسی قسم کا پیغام یا کوئی اور چیز نہیں ملی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -