عرب اور جنوبی امریکہ کے ملکوں میں تیسری سربراہی کانفرنس پیرومیں ہوگی

عرب اور جنوبی امریکہ کے ملکوں میں تیسری سربراہی کانفرنس پیرومیں ہوگی

لیما (اے پی پی) عرب اور جنوبی امریکہ کے ملکوں میں تیسری سربراہی کانفرنس رواں سال اکتوبر میں پیرو کے دارالحکومت لیما میں ہوگی۔ پیرو کے نائب وزیراعظم نے دارالحکومت لیما میںنیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال اکتوبر میں پہلی اور دو تاریخ کو عرب اور جنوبی امریکہ کے ملکوں کی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ یہ کانفرنس گذشتہ سال فروری میں ہونا تھی تاہم اس وقت بیشترعرب ممالک میں جاری تبدیلی کی تحریکوں کی بناءپر اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ کانفرنس میں شام شریک نہیں ہوگا کیونکہ وہ اب عرب ممالک کی تنظیم میں شامل نہیں ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...