حبیب بینک لمیٹڈ کو بعد از ٹیکس10.9 ارب روپے کا منافع

حبیب بینک لمیٹڈ کو بعد از ٹیکس10.9 ارب روپے کا منافع

اسلام آباد (اے پی پی) رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران حبیب بینک لمیٹڈ نے بعد از ٹیکس10 .98 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 18 فیصد زائد ہے۔اس طرح رواں سال فی شیئر آمدن 9 .06 روپے رہی جبکہ سال 2011ءمیں فی شیئر آمدن7.66روپے تھی۔ سال رواں میں بینک کے کاروبارمیں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور حبیب بینک لمیٹڈ پاکستان کا پہلا بینک ہے جس کے ڈیپازٹ ایک ٹریلین روپے سے بڑھ گئے ہیں اور جون کے اختتام تک بینک کے مقامی ڈیپازٹس میں گذشتہ سال کی نسبت سے 18.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...