فرنیچر ساز کمپنی نے اپنا برانڈ 11.2 ارب ڈالر ز میں فروخت کر دیا
سٹاک ہوم(اے پی پی) فرنیچر تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی آئی کے ای اے نے اپنا برانڈ 11.2 ارب ڈالر میں فروخت کر دیا۔ سویڈن کے مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی کے ای اے نے اپنا برانڈ 75 ہزار سویڈش کرون یا 11.2 ارب ڈالر میں فروخت کر دیا ہے۔ برانڈ ہالینڈ میں واقع آئی کے ای اے کے ذیلی ادارے انٹریگو کو فروخت کر دیا گیا۔ آئی کے ای اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برانڈ فروخت کرنے کا مقصد کمپنی کی ساخت میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ آئی کی برانڈ دنیا کے 100 بڑے قیمتی برانڈز میں سے 89 ویں نمبر پر ہے۔ تاہم یہ سویڈش ہینز اور مورٹز کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ آئی کے ای اے 1943ءمیں قائم کر دی گئی تھی اور دنیا کے 41 ملکوں میں آپریٹ کر رہی ہے۔سویڈش کمپنی نے 2000 میں روسی مارکیٹ کا رخ کیا تھا