روس ، ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، پائلٹ ہلاک

روس ، ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، پائلٹ ہلاک

 ماسکو(آئی این پی ) روس میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ہفتہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریجنل سکیورٹی سروسز حکام نے بتایا کہ جنوب مشرقی ضلع پرولیٹرا اسکائی میں زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہونیوالا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں پائلٹ موقع پر ہلاک ہو گیا ۔حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

مزید : عالمی منظر