پائلٹوں اور انجینئروں کی ہڑتال‘ بھارتی فضائی کمپنی کنگ فشر کی30 پروازیں منسوخ

پائلٹوں اور انجینئروں کی ہڑتال‘ بھارتی فضائی کمپنی کنگ فشر کی30 پروازیں ...

ممبئی(اے پی اے )تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث پائلٹوں اور انجینئرز کی جانب سے کام سے انکار کے بعد بھارت کی فضائی کمپنی کنگ فشر کو 30 سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔پروازوں کو منسوخ کرنے کا یہ تازہ ترین واقعہ قرضوں تلے دبی فضائی کمپنی کےلئے ایک نیا دھچکا ہے۔ فضائی کمپنی حالیہ مہینوں میں اسی طرح کی ہڑتالوں کا سامنا کر چکی ہے۔ نئی دہلی سے تقریباً 22 پروازیں جبکہ بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی سے 9 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ترجمان نے پروازیں منسوخ کرنے بارے ردعمل سے انکار کیا ہے تاہم ممبئی ائرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ کنگ فشر نے آپریشنل وجوہات کو پروازیں منسوخ کرنے کی وجہ قرار دیا۔

مزید : کامرس