چین، کان میں گھس جانے والی مکڑی کو پانچ روز بعد نکال لیا گیا

چین، کان میں گھس جانے والی مکڑی کو پانچ روز بعد نکال لیا گیا

بیجنگ (آئی این پی ) چین میں خاتون کے کان میں گھس جانے والی مکڑی کو پانچ روز بعد نکال لیا گیا ۔ جنوبی چین میں واقع ہسپتال میں خاتون کو کان کے درد کی وجہ سے لایا گیا ۔ معائنہ کرنے پر اس کے کان میں مکڑی کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔خاتون نے کہاکہ پانچ روز سے اس کے کان میں تکلیف ہے۔ ڈاکٹرز نے مکڑی کو نکالنے کی ساری کوششیں بے کار جانے پر اس کے کان میں نمک کا پانی ڈالا اور کچھ دیر بعد مکڑی باہر آگئی۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...