فرانس کا بجٹ خسار کم ہو کر 4.6ارب ڈالر ہوگیا

فرانس کا بجٹ خسار کم ہو کر 4.6ارب ڈالر ہوگیا

پیرس (اے پی پی) ماہ جون کے دوران فرانس کا بجٹ خسارہ اخراجات میں اضافے کے باوجود کم ہو کر 4.6ارب ڈالر ہوگیا۔ یہ بات فرانس کے وزیر برائے بجٹ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی اس مدت کے دوران بجٹ خسارہ 56.7 یورو ڈالر تھا جو رواں سال ماہ جون کے دوران کم ہو کر 4.6 ارب یورو ڈالر کی سطح پر آگیا۔ جنوری سے جون تک اخراجات بڑھ کر 185.2 ارب یورو ہوگئے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 179.1 ارب یورو تھے جبکہ گزشتہ سال کی 139.6 ارب یورو کی نسبست رواں سال ماہ جون میں جنرل بجٹ اور ٹیکس ریونیو بڑھ کر 145.3 ارب یورو وتک پہنچ گئے۔

مزید : کامرس