کپاس اور چاول کے زیرکاشت رقبے میں کمی سے پنجاب کو 80ارب نقصان کا خدشہ

کپاس اور چاول کے زیرکاشت رقبے میں کمی سے پنجاب کو 80ارب نقصان کا خدشہ

لاہور(کامرس رپورٹر) پانی کی قلت اور محکمہ زراعت کی نا اہلی کے باعث اس سال کپاس اور چاول کی فصل کے زیر کاشت رقبے میں کمی سے پنجاب کو 80 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے، ماہرین کے مطابق اس سال پانی کی قلت اور محکمانہ غفلت کی وجہ سے دو بڑی فصلوں کی کاشت کم ہوئی ہے جس سے پنجاب کو 80 ارب روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔ چیئرمین ایگری فورم پاکستان اابراہیم مغل نے بتایا کہ پانی کی کمی سے پنجاب میں اس سال چاول کی کاشت 46 لاکھ ایکڑ سے کم ہو کر 38 لاکھ ایکڑ رہی۔ جبکہ کپاس کی کاشت بھی 63 لاکھ ایکڑ سے کم ہو کر 53 لاکھ ایکڑ رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی برآمدات کا 70 فیصد انحصار کپاس اور چاول پر ہوتا ہے اور اگر کاشت ہی کم ہوئی تو یقینا برآمدات پر اثرات پڑیں گے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...